بد دماغ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ناخوش، مکدر، ناگواری کے باعث برہم۔ "وہ گورنمنٹ کی مداخلت سے بد دماغ ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٠٦ ) ٢ - نک چڑھا، زود رنج، بدمزاج، تند خو، چڑچڑا، مغرور۔  کس کی وہ بد دماغ سنتا ہے جس کا قشقہ ہے لیپ صندل کا      ( ١٨٩٦ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'دماغ' لگانے سے مرکب 'بددماغ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ناخوش، مکدر، ناگواری کے باعث برہم۔ "وہ گورنمنٹ کی مداخلت سے بد دماغ ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٠٦ )